شریف برادران قومی وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کر رہے ہیں: مرزا محمد جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ مرزا محمد جاوید نے کہا کہ قائدین مسلم لیگ(ن) قومی وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے استعمال کررہے ہیں۔ شریف برادران نے ہمیشہ عوامی مفاد میں فیصلے کئے ہیں، ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔