واقعہ معراج غیر معمولی ہے انسانیت کمال کو پہنچی: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) واقعہ معراج غیر معمولی ہے، انسانیت کمال کو پہنچی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابو ھریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹائون میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رب ذوالجلال کی عظمت و کبریائی کا بھرپور ظہور ہوا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ معراج مصطفیٰ ؐ کے حوالے سے علامہ اقبال نے ’’عالم بشریت ک زد میں ہے گردوں‘‘ کہہ عظمت مصطفیٰ ؐ کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور کریمؐ بیت المقدس (مسجد اقصیٰ) میں انبیاء کے امام بنے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ یہ معراج مصطفیٰ ؐ کا ہی کمال ہے کہ تصدیق کرنیوالا قیامت تک کے صدیق اکبر بنا اور انکار کرنیوالے کافر و زندیق ٹھہرے۔