• news

جرگہ کا لڑکی کو جلا دینے کا فیصلہ درندگی اور بدترین جہالت کا شاخسانہ ہے: عاکف سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ جرگہ کا لڑکی کو جلا دینے کا فیصلہ درندگی اور بدترین جہالت کا شاخسانہ ہے۔ یہ بات انہوںنے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطاب جمعہ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کا جرم یہ بتایا گیا کہ اس نے اپنی سہیلی کی پسند کی شادی میں سہولت کار کا رول ادا کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن