مولانا عبید اللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب آج ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق مہتمم اور ملک کے نامور عالم دین حضرت مولانا محمد عبیداللہ ؒ کی اسلام اور ملک کے لیے بے مثال طویل خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب آج 7 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوگی تقریب سے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا اسعد تھانوی،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان، مہتاب خان،مفتی محمد طیب، مولانا محمد کفیل خان، مولانا قاری احمد میاں تھانوی اور دیگر علماء خطاب کریں گے۔