• news

چیف ایگزیکٹو اور ایم ایس‘ پی آئی سی نے نئی تعمیر ہونے والی ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین اور چیئرمین فرینڈز آف PIC کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر TEPA، PHA اور LDA کے نمائندے بھی موجود تھے۔ معائنہ کرنے والی ٹیم نے ایمرجنسی بلاک کے سامنے ہارٹیکلچر ورک، ری ماڈلنگ آف روڈز اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سلسلہ میں بھی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس نے بتایا کہ PIC میں 100 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی بلاک پورے ریجن میں دل کے امراض کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہو گی جو دل کے مریضوں کی ایمرجنسی ضروریات کو احسن طریقہ سے پورا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن