• news

گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کیلئے دعویٰ دائر کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر نعمان جاوید سے خلع کیلئے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر سے بہتر تعلقات نہ ہونے پر علیحدگی کیلئے دعویٰ سول جج نوید اختر کی عدالت میں دائر کیا جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا نعمان جاوید کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں‘ وہ حقوق پورے نہیں کر رہے۔ بقیہ زندگی ان کے ساتھ نہیں گزار سکتی۔ سول جج نوید اختر نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جون کو طلب کر لیا۔ واضح رہے فریحہ پرویز اور نعمان جاوید کے درمیان 3 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی جبکہ گلوکارہ کے شوہر نعمان جاوید نے کچھ عرصے قبل خودکشی کی کوشش کی تھی۔ نعمان جاوید کاکہنا ہے وہ اپنی ازدواحی حیثیت برقرار رکھنے سے متعلق کافی فکرمند ہیں۔ فریحہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ فریحہ ڈیڑھ ماہ سے امریکہ میں ہیں۔ ان سے رابطہ نہیںہے۔ فریحہ کے گھر والے ہمیں اکٹھے نہیں رہنے دیتے۔
دعویٰ

ای پیپر-دی نیشن