اقتصادی راہداری مغربی روٹ کیلئے ترقیاتی پروگرام سے فنڈز مختص کئے جائیں : ارکان بلوچستان اسمبلی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے اقتصادی راہداری سے متعلق تحریک التواءقرارداد کی شکل میں منظور کرلی۔ چیئرمین آف پینل عاصم کرد گیلو کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے متعلق تحریک التواءپر بحث ہوئی۔ تحریک التواء5 مئی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے پیش کی تھی۔ تحریک التواءکو قرارداد کی شکل میں منظور کر لیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پی ایس ڈی پی ترقیاتی پروگرام سے فنڈز مختص کئے جائیں۔
بلوچستان اسمبلی