• news

اورنگی پائلٹ کی زمین پر قبضہ کیا، کراٹے سنٹر بنانے میں رکاوٹ بننے پر پروین رحمان کو مارا، گرفتار ملزم کا اعتراف

کراچی (نیٹ نیوز) اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث شخص رحمان سواتی نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ اس نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی زمین پر قبضہ کرلیا تھا، وہاں کراٹے سنٹر بنانے میں رکاوٹ بننے پر پروین رحمان کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ اورنگی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلاتا ہے اور پروین رحمان اسے عوام کے پانی کی چوری کہتی تھیں۔
پروین رحمان/ اعتراف جرم

ای پیپر-دی نیشن