• news

گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے شمشاد کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ+کامونکے(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چودھری شمشاد سمےت 5 افراد کا قاتل طارق پٹواری مارا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔ بتاےا گےا ہے کہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سے موٹر سائےکل سوار 2 ڈاکو شہری سے موٹر سائےکل چھےن کر فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر کھےالی پولےس نے نافع ٹاور کے قریب ناکہ بندی کردی۔ اس دوران پو لےس نے دو مشکوک موٹر سائےکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کےا جس پر ملزموں نے پولےس پر فائرنگ کردی اور مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اےک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واردات کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے قبضہ میں لے لی۔ ادھر پولیس ترجمان کے مطابق مر نے والے ڈاکو کی شنا خت طارق پٹواری سکنہ کسوکی کے نام سے ہوئی ہے جس نے گذشتہ سال مئی میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شمشاد ان کے بیٹے شہباز اور دوست محمود شاکر کو قتل کیا تھا۔ ملزم دو مزید افراد کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی۔کامونکے سے نامہ نگارکے مطابق طارق پٹواری کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد اس کی والدہ نے گوجرانوالہ ڈیڈ ہاو¿س سے حاصل کیا جسے گذشتہ رات آبائی گاو¿ں کسوکی میں دفن کر دیا گیا۔

قاتل ہلاک

ای پیپر-دی نیشن