• news

ایبٹ آباد: طالبہ کو جلانے والوں کا ٹرائل انسداد دہشت گرد ی قوانین کے تحت ہوگا

ایبٹ آباد (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) پولیس کا کہنا ہے ایبٹ آباد میں ایک ہفتہ قبل جرگے کے حکم پر طالبہ کے قتل کے مقدمے میں گرفتار 13 ملزموں کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائیگا۔ پولیس اہلکار محمد طاہر نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا گرفتار ملزم کاو¿نٹر ٹیررازم پولیس کی تحویل میں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے مکول نامی گاو¿ں سے تعلق رکھنے والی عنبرین پر اپنی سہیلی کے مبینہ فرار میں مدد دینے کا الزام تھا اور اسے مقامی جرگے کے حکم پر ہلاک کردیا گیا تھا۔
ٹرائل/ دہشت گردی

ای پیپر-دی نیشن