• news

موچھ: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ماں کی 2 بیٹیوں سمیت نہر میں کود کر خودکشی

موچھ + قصور+ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 30 سالہ خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق دلیوالی قریشیاں کے شوکت شاہ کی 30 سالہ بیوی نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی 3 سالہ اور 5 سالہ بچیوں کے ہمراہ سائفن پل پر نہر تھل پراجیکٹ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ علاوہ ازیں ہنجرائے کلاں بائی پاس پتوکی میں گھریلو ناچاقی نے گلے میں پھندا لے لیا۔ ابرار حسین کی اپنے گھر والوں سے تکرا ہوگئی تو ابرار نے پھندا لے کر موت کو گلے لگا لیا۔ فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ میں 2لاکھ روپے ایڈوانس لے کر ملازمت کرنے والے اٹھارہ سالہ محنت کش نے پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 226 ر۔ب ملکھانوالہ کے رہائشی عمرحیات کا اٹھارہ سالہ بیٹا اشفاق دس ماہ قبل گا¶ں ہی کے رہائشی ایک شخص علی احمد باجوہ کے ڈیرہ پر دو لاکھ روپے ایڈوانس حاصل کر کے ملازم ہو گیا۔ گزشتہ روز ڈیرہ پر اس کی پھندے سے لٹکتی نعش ملی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے شبہ ہے متوفی اشفاق دو لاکھ روپے ایڈوانس لینے کے بعد رقم واپس کرنے سے پریشان تھا اور اسی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔
زندگی ختم کر لی

ای پیپر-دی نیشن