ہارورڈ یونیورسٹی نے اوباما کو ڈاکٹر آف سائنس کی ڈگری دیدی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر اوباما نے ہارورڈ یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی۔ اوباما کو ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری دی گئی۔ اوباما نے طلبا پر ووٹنگ میں حصہ لینے پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ آزاد دنیا میں کم ووٹنگ ٹرن آ¶ٹ رکھنے والا ملک ہے۔ سیاہ فاموں کی اکثریت والے ایک کالج کا دورہ بھی کیا۔اپنے خطاب میں اوباما نے کہا گزشتہ دہائی اور انکے دوراقتدار میں امریکی سیاہ فاموں کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے عدم مساوات ختم کرنے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اوباما نے کہا سیاہ فاموں کو عدم مساوات پر صرف غصہ نہیں دکھانا چاہئے بلکہ سیاہ فاموں کو کچھ عمل کرنا ہو گا، ووٹ بھی دینا ہوں گا۔ خود کو متعصب پولیس افسروں اور گوروں سے بھی منوانے کی کوشش کرنا ہو گی اور اس کیلئے ایک سٹرٹیجی کی ضرورت ہے۔