نیوزی لینڈ: خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش بھارتی ٹیکسی ڈرائیور گھر پر نظربند
آک لینڈ (نیوز ڈیسک) خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کو نیوزی لینڈ کی عدالت نے 3 ماہ کے لئے گھر میں نظر بند کرنے کی سزا سنا دی۔ بتایا گیا ہے کہ تہذیب کمار آک لینڈ میں عرصے سے ٹیکسی چلا رہا تھا اس نے اپنی کار میں بیٹھنے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی 3 مرتبہ شکایت رپورٹ ہونے پر پولیس نے اسے دھر لیا جب کہ مقامی عدالت نے سزا سنا دی۔
بھارتی ٹیکسی ڈرائیور