• news

تحریک انصاف کے دھرنے، جلسے جلوس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں: رانا مبشر اقبال

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی آڑ میں تحریک انصاف جلسے جلوس اور دھرنے دے کر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ۔لیکن مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے وزیراعظم نے عام آدمی تک فائدہ پہنچانے کا وعدہ پورہ کر دیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف انرجی کرائسز میں کمی آئے گی بلکہ مزدور اور کسانوں کی معاشی حالت میں بھی بہتری آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن