الخیرفائونڈیشن رمضان میں ہزاروں خاندانوں کوفوڈپیک فراہم کرے گی: فوزیہ مبشر
لاہور (خبر نگار) الخیر فائونڈیشن ماہ صیام میں ہزاروں مستحق خاندانوں کوفوڈپیک کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ فوڈ پیک میں مہینہ بھر کیلئے سحری اورافطاری کاسامان خوردونوش ہوگا۔ پاکستان میں الخیرفائونڈیشن کی ٹرسٹی بیگم فوزیہ مبشر کی صدارت میں ہونیوالے اہم اجلاس میں فوڈ پیک کی تیاری کے مختلف مراحل کاجائزہ لیا گیا اور تقسیم کے سلسلہ میںانتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔ قائم مقام کنٹری ہیڈ عمران نثار اورحیدرہمایوں نے مختلف تجاویز دیں، جس کے بعد کوکنگ آئل، مشروبات، آٹا، چاول، چینی اور دالوں سمیت مختلف اجناس کی خریداری کاٹاسک دے دیا گیا۔