بنگلہ دیش نے مطیع الرحمن نظامی کی سزائے موت کے حوالے سے پاکستانی اعتراضات مسترد کردئیے
ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیشی حکومت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی درخواست خارج ہونے پر پاکستانی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے وزیر مملکت محمد شہریار عالم نے اپنے بیان میں کہا بنگلہ دیش اپنے اندرونی معاملات پر کسی بھی غیرملکی تشویش کا خیرمقدم نہیں کریگا۔ واضح رہے پاکستان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف نظرثانی درخواست خارج ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔