پشاور: بلدیاتی نمائندے صوبائی وزیر شاہ فرمان سے الجھ پڑے، گھیرائو کی کوشش
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں سے متلق وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فنڈز کے معاملے پر بلدیاتی نمائندے صوبائی وزیر شاہ فرمان سے الجھ پڑے۔ بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی وزیر کے گھرائو کی کوشش کی۔ حالات دیکھ کر وزیراعلیٰ پرویز خٹک خاموشی سے اجلاس چھوڑ کر چلے گئے جبکہ صوبائی وزیر شاہ فرمان مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ بلدیاتی نمائندوں نے شکوہ کیا فنڈز نہیں دئیے جاتے اور جلسوں کیلئے بلا لیتے ہیں۔ آج پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ سے عمران خان خطاب کریں گے۔