• news

پاکستانی خاتون جہاں آرا کو امریکی صدر کی جانب سے عالمی کانفرنس میں خطاب کی دعوت

واشنگٹن/ اسلام آباد (صباح نیوز)ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی ممتاز شخصیت جہاں آرا کو امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہائوس مدعو کیا ہے جہاں وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی ساتویں گلوبل انٹرپرنیئرشپ کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ جہاں آرا پاکستان کے ایک بڑے سافٹ وئیر ہائوس کی سربراہ اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ملک میں انتہائی سرگرم شخصیت کے حوالے سے پہچان رکھتی ہیں۔ انہیں اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ امریکی صدر باراک اوباما کے توسط سے موصول ہوا جو 23 اور 24 جون کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں جہاں آرا جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری، بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں کاروباری تنظیم کاروں کیلئے مواقع کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن