ساگا کپ 2016ء کرکٹ سنٹر نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ساگاکپ 2016ء کرکٹ سنٹر نے جیت لیا۔ کرکٹ سنٹر نے 40 اوورز میں 241 رنز بنائے ‘ کامران اکمل نے88 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ماڈل ٹائون کلب 239رنز بناسکی۔ محمد عمران نے 57 رنزبنائے۔مین آف دی میچ سلمان فیاض نے چار وکٹیں حاصل کیں۔