• news

ایاز صادق کی علیم خان کیخلاف الیکشن کمشن میں درخواست کی سماعت آج ہوگی، محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جائیگا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علیم خان کے خلاف مبینہ جھوٹے بیان حلفی جع کرانے کے خلاف کیس کی ساعت آج ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں فل بینچ محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے۔ دو مئی کو دو ارکان بینچ کی غیر حاضری کی وجہ سے محفوظ کیا گیا فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے سپیکر نے پی ٹی آئی کے علیم خان کے خلاف حلقہ این اے ایک سو بائیس لاہور میں جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے کے خلاف الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ایاز صادق/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن