• news

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 2 صوبائی وزراء سمیت 8 ارکان کی رکنیت 6 ماہ سے معطل ہے

پشاور (آن لائن) خیبر پی کے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں دو صوبائی وزراءسمیت 8 اراکین کی رکنیت اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 6 ماہ سے معطل ہے، صوبائی وزراءمیں سندھ کے جام خان اور مکیش کمار چاولہ شامل ہیں۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق ان اراکین کی گزشتہ سال 15 اکتوبر کو رکنیت معطل کردی گئی تھی۔ معطل ہونے والے اراکین کسی بھی قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ تاہم خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن معطل ہونے کے باوجود 7 مہینوں سے تنخواہ کی وصولی کے علاوہ دیگر مراعات بھی وصول کر رہے ہیں۔
ارکان / معطل

ای پیپر-دی نیشن