تھانہ شالیمار میں پولیس کا 2افراد پر برہنہ کر کے تشدد، الٹا لٹکایا
لاہور( نامہ نگار) لاہور کے تھانہ شالیمار میں انویسٹی گیشن پولیس نے دو افراد پر شدید تشدد کیا، پولیس نے فراز اور ڈویا کو نوسر بازی کے الزام میں پکڑا تھا اعتراف جرم کرانے کیلئے دونوں ملزموں کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور چھترول کے ساتھ منجی بھی لگائی اور منجی کے ساتھ الٹا لٹکایا گیا۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں گرفتار نوجوان بے گناہ ہیں تا ہم انچارج انوسٹی گیشن حماد بٹ دونوں کو ڈاکو ثابت کرنے پر تلے رہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز نے واقعہ کی تصدیق کی ہے، اسماعیل کھاڑک نے کہا تشدد کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔تھانہ شالیمار میں دو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز اسماعیل کھاڑک نے انچارج انویسٹی گیشن سمیت4اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی، معطل ہونے والوں میں انچارج انویسٹی گیشن شالیمار حماد بٹ، اے ایس آئی طارق، محرر آصف اور کانسٹیبل صادق شامل ہیں۔
پولیس تشدد