شیخوپورہ میں گیسٹرو اور ہیضہ کی وبا پھیل گئی، 300 سے زائد افراد ہسپتالوں میں داخل
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں گیسٹرو اور ہیضہ کی وبا پھیل گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ان امراض میں مبتلا ہو کر آنیوالے مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی۔ ان مریضوں میں بچے بوڑھے خواتین اور نوجوان بھی شامل ہیں شیخوپورہ کے چلڈرن ہسپتال میں نا مناسب سہولیات کے باعث ایک بیڈ پر دو سے تین بچوں کو لٹا کر ان کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں بھی ہیضہ اور گیسٹرو کے امراض میں مبتلا بڑی تعداد میں لوگوں کو علاج کیلئے لایا جارہا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی غیر معیاری مشروبات اور کٹے ہوئے پھلوں اور ملاوٹ شدہ اشیاءخوردونوش کی فروخت کو روکنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔