• news

وزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کی کار کی ٹکر سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں شاہراہ فیصل پر مسجد کے نزدیک تیزرفتار کار کی ٹکر سے حساس ادارے کا اہلکار 30 سالہ نامور جاں بحق ہو گیا۔ جس کار سے حادثہ ہوا‘ اسے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ایک اعلیٰ افسر کا بیٹا احمد مختار چلا رہا تھا اور وہ مبینہ طورپر نشے میں دھت تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن