• news

نواز شریف کو کرپشن کا حساب دینا ہی پڑیگا: شیخ رشید

لاہور (آئی اےن پی) عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ”شہزادہ“ ہے اسکی اور آصف زرداری کی سےاست مختلف ہے‘ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی جےسے لوگوں کی سےاست بھی مسلم لےگ(ن) کےساتھ ختم ہو جائےگی‘ مسلم لےگ (ن) اپوزےشن جماعتوں کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے لئے ”برےف کےس“ اور ”کےس“ کا سہارا لےا جا ئےگا‘ اپوزےشن جماعتوں نے جو اصل ٹی او آرز بنائے موجودہ ٹی اور آرز اسکا 20فےصد بھی نہےں مگر حکومت اسکو بھی تسلےم نہےں کر رہی‘ نواز شرےف کو سمجھ لےنا چاہےے کہ انکو اب کرپشن کا حساب دےنا ہی پڑےگا۔ اپنے اےک انٹروےو مےں شےخ رشےد نے کہا کہ بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن جس انداز مےں سےاست کر رہے ہےں اس سے پےپلزپارٹی کو بھی بہت فائدہ ہو رہا ہے اور آئندہ انتخابات مےں بھی انکو فائدہ ہوگا۔ آنےوالی سےاست نوجوانوں نے کرنی ہے اس لےے بلاول بھٹو کا اس مےں اہم کردار ہوگا۔ مجھے نہےں لگتا کہ پےپلزپارٹی موجودہ پوزےشن پر آنے کے بعد اب حکومت کےساتھ مل جائےگی کےونکہ جو بھی حکومت کےساتھ جائےگا اسکی سےاست ختم ہو جائےگی اور قوم اےسے لوگوں کو کبھی معاف نہےں کر ےگی۔ مسلم لےگ (ن) اور نوازشر ےف کی کوشش ہے کہ اپوزےشن جماعتوں کو توڑا جائے مگر وہ کامےاب نہےں ہوں گے۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن