مقبوضہ کشمیر میںہزاروں مائیںاپنے لاپتہ بیٹوں کی واپسی کی منتظرہیں
سرےنگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ایسی ہزاروں مائیں موجود ہیںجوگزشتہ 27 برس کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل یا حراست کے دوران لاپتہ ہونے والے اپنے بیٹوں کی گھر واپسی کی منتظر ہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں1989 سے بچوں سمیت نوے ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 8ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کیا اور ان لاپتہ افرادمیں سے اکثریت کی مائیں گزشتہ کئی برس سے اپنے جگر گوشوں کی راہ تک رہی ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر/مائیں