مرید کے : دکاندار کی 3 سالہ بچی سے زیادتی ، شہریوں کا ملزم پر تشدد، زندہ جلانے کی کوشش
فیروز والہ + مرید کے (نامہ نگار) تھانہ مرید کے صدر کے علاقہ سیکھم میں 60سالہ دکاندار نے تین سالہ بچی سے زیادتی کی، بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا ،شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کیا ، زندہ جلانے کی کوشش کی مگر پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے اسے بچا لیا اور حراست میں لے لیا۔ محنت کش ریاست علی کی تین سالہ بیٹی محلہ میں واقع دکان پر ٹافیاں لینے گئی تو دکاندار 60 سالہ مالک بچی کو پکڑ کر دکان کے اندر لے گیا جہاں اسکے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ بچی بے ہوش اور حالت غیر ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کیا اور اسے آگ لگانے کی کوشش کی بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس مرید کے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔