• news

سپریم کورٹ: شمعونہ قیصرانی کی نااہلی برقرار پی پی 240 میں دوبارہ انتخابات کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن)کی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 تونسہ شریف سے منتخب رکن شمعونہ قیصرانی کی نا اہلی بارے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس فیصل عرب پرمشتمل عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے پیر کو شمعونہ امبرین قیصرانی کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔یاد رہے 8 اکتوبر 2013ء کوضمنی انتخابات میں شمعونہ قیصرانی نے کامیابی حاصل کی تھی اوران کے مخالف امیدوار خواجہ دائود سلیمانی نے شمعونہ قیصرانی کی انتخابی اہلیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا تھا اور الیکشن ٹریبونل نے اثاثے چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر شمعونہ قیصرانی کو نااہل قرار دے کر حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی اپیل پر 12جنوری 2015ء کو الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عارضی طور پر حلقہ میں انتخابات روک دیئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن