• news

قصور: پولیس لائن میں گولی لگنے سے کانسٹیبل کی ہلاکت کا مقدمہ 3 ساتھیوں کیخلاف درج، تفتیش کیلئے کمیٹی قائم

قصور(نمائندہ نوا ے وقت) پولیس لائن قصور میں گولی لگنے سے کانسٹیبل کی موت معمہ بن گئی۔ ورثاء نے ساتھی تین کانسٹیبلان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ گزشتہ روز پولیس لائن قصور میں اچانگ گولی چلنے کی آواز آئی تو معلوم ہوا کہ اکبر بلوچ نامی کانسٹیبل نے خودکشی کرلی ہے جبکہ اکبر علی کے ورثاء نے اسکے تین ساتھی کانسٹیبلان نصیر احمد، محمد یوسف اور اسرار احمد کے خلاف پولیس تھانہ بی میں قتل کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے تینوں کانسٹیبلان کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا جبکہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے تفتیش کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن بقا بگٹی کی زیر قیادت ایک بورڈ تشکیل دیدیا، بورڈ میںایس پی انویسٹی گیشن کے علاوہ ڈی ایس پی سٹی سرکل اکرام خاں نیازی اور ڈی ایس پی صدر سرکل قصور رضا عارف پر مشتمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن