• news

چیف جسٹس اور آرمی چیف جمہوریت بچا سکتے ہیں‘ شیخ رشید‘ تحریک التواء جمع کرادی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پانامہ پیپرز لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ پانامہ لیکس میں مزید نام سامنے آنے کے بعد جمہوریت کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے، پانامہ پیپرز لیکس میں مزید 400 افراد کے نام آئے ہیں، یہ اہم قومی معاملہ ہے، خطرہ ہے کہ کہیں شخصیات کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے لہٰذا ایوان کی معمول کی کارروائی روک کر اس اہم معاملے پر بحث کروائی جائے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا چیف جسٹس اور آرمی چیف ہی جمہوریت بچا سکتے ہیں۔جمہوریت بچانی ہے تو پانامہ لیکس کا غیر جانبدارانہ احتساب کرایا جائے، پانامہ میں جن لوگوں کے نام آئے وہ قومی مجرم ہیں، بیرون ملک پیسہ بھجوانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے اپوزیشن نے متفقہ ٹی اوآرز بنائے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن