• news

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اتوار کو لاہور میں ملاقات کے حوالے سے خبر درست نہیں:پی آئی او

اسلام آباد (آئی این پی) پرنسپل انفارمیشن افسر (پی آئی او) پی آئی ڈی رائو تحسین علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے درمیان اتوار کو لاہور میں خصوصی ملاقات کے حوالے سے خبر درست نہیں۔ تمام ٹی وی چینلز، نیوز ایجنسیاں اور اخبارات اس طرح کی خبریں نشر یا شائع کرنے سے پہلے متعلقہ اداروں یاحکام سے تصدیق کر لیا کریں۔ پرنسپل انفارمیشن افسر کی طرف سے اے پی این ایس ،سی پی این ای ، پی بی اے اور اخبارات کے مدیران کو لکھے گئے خط میں 8مئی کو نشر اور9مئی کو شائع ہونے والی وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شہباز شریف کے درمیان ملاقات اور اس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومت کے موقف کے حوالے سے خبر کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان موجودہ سیاسی معاملات کے حوالے سے نشر اور شائع کی گئی خبر درست نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن