• news

سکھر: مصطفی کمال کے قافلے پر حملہ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

سکھر (آئی این پی) پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال پرحملہ کرنے والے مشتعل افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 8 نامزد اور 105 سے زائد نامعلوم ملزمان مطلوب ہیں۔ سکھر میں بندر روڈ پر دفتر کے افتتاح کے دوران پاک سرزمین اور ایم کیو ایم کے کارکناں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ ہنگامہ آرائی میں مصطفٰی کمال کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے تھے جبکہ خواتین کی جانب سے انڈے، ٹماٹر اور پتھروں کا آزادانہ استعمال بھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پولیس موبائل اور کئی دیگر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
مصطفی کمال/ مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن