جوڈیشل کمشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سعیدالدین ناصر کو مستقل کرنیکی سفارش
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا۔ سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس سعیدالدین ناصر کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے دو سینئر ججوں کے علاوہ وزیر قانون و انصاف، اٹارنی جنرل، بار کونسل کے نمانئدہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ سفارشی سمری پارلیمانی جوڈیشنل کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔