پشاور میں تحریک انصاف کے نئے ڈی جے ولی سنز کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان
پشاور (آئی این پی) تحریک انصاف کے جلسے کو میوزک کا تڑکا لگانے والے ڈی جے ولی سنز کو پشاور پہنچنے پر 300کا تڑکا لگ گیا، تحریک انصاف کے نئے ڈی جے ولی سنز جب جلسے کیلئے پشاور پہنچے تو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے انکا چالان کردیا۔ ڈی جے نے اپنی شناخت کرائی لیکن ٹریفک اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور 300کا چالان تھما دیا۔ جس کی ادائیگی کے بعد ہی ان کو خلاصی ملی۔ ڈی جے نے بتایا میں مہمان ہوں مجھے معاف کر دیں، جس پر پولیس اہلکاروں نے جواب دیا آپ چاہے عمران خان کے مہمان ہوں یا کے پی کے حکومت کے قانون سب کیلئے برابر ہے۔