ایران کا 2 ہزار کلو میٹر تک مارکرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ
تہران (آن لائن) ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے نائب چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل علی عبدالحنئی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دو ہفتے قبل تہران نے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔ادھر میڈیا رپورٹس کو مستر د کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ایسا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا ۔