• news

حرام گوشت کی برآمد پر پابندی کیلئے درخواست، وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حرام جانوروں کے گوشت کی برآمد پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ فاضل عدالت نے شہری شوکت علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 227 کے تحت ملک میں اسلامی نظام رائج کرنا اور اسلامی قوانین نافذ کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی آئینی ذمہ داری نہیں نبھا رہی۔ درخواست گزار نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں 60 کروڑ کا حرام جانوروں کا گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے استدعا کی حرام گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن