اسلامی کانفرنس تنظیم کا وفد آزادکشمیر پہنچ گیا، صدر ‘ وزیراعظم اور حریت قیادت سے ملاقاتیں
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلامی کانفرنس تنظیم کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر عبداللہ عالم کی زیر سرکردگی اس وفد میں تنظیم کے ذیلی اداروں اور اسلامی ترقیاتی بنک کے نمائندے شامل ہیں۔ وفد نے آزاد کشمیر کے صدر، وزیر اعظم اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت سے ملاقات کی۔ آزاد کشمیر کی قیادت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر اسلامی کانفرنس تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ تنظیم کے وفد نے آزاد کشمیر میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے وفد نے کہا کہ تنظیم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتی رہے گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کیا۔ اسلامی کانفرنس تنظیم / وفد