اپوزیشن متفق ہے، پانامہ لیکس میں جس کا نام آئے اس کا احتساب ہونا چاہیے، آغاز وزیراعظم سے کیا جائے: شیریں مزاری
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے احتساب کا عمل وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ گیٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ پانامہ لیکس میں کسی کا بھی نام آیا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ لیکن حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے بیرون ملک سرمایہ کاری کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کس نے غیر قانونی طور پر پیسہ باہر بھیجا۔ اگر حکومت کو پارلیمنٹ کی بالا دستی منظور ہے تو اپوزیشن کے ٹی آر اوز کیوں مسترد کیا۔ پانامہ لیکس کو کسی بھی صورت دبایا نہیں جاسکتا۔ اس پر تحقیقات ہو گی۔