اسلام آباد: شہری کی شکایت پر پولیس کانسٹیبل گرفتار‘ 20 ہزار رشوت مانگنے کا الزام
اسلام آباد (آن لائن) شہری کی شکایت پر آئی جی پولیس اسلام آباد نے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کروا دیا۔ کانسٹیبل سلطان محمود پر شہری عثمان محمود سے 20 ہزار روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ رشوت نہ دینے کی صورت میں تھانے میں بند کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔