• news

تھر میں مزید ایک بچہ جاں بحق رواں برس ہلاکتیں 266 ہو گئیں

تھر (نوائے وقت نیوز) تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ہے۔ سول ہسپتال مٹھی میں دو دن کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز سول ہسپتال مٹھی میں دو دن کا بچہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد سال رواں میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے نتیجے میں معصوم بچوں کی ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 266 تک جا پہنچی ہے جبکہ سول ہسپتال مٹھی میں 40 بچے زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب اسلام کوٹ‘ ڈیپلو‘ چھاچھرو اور ننگرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی 111 ایسے بچے زیرعلاج ہیں جو غذائیت کی کمی اور اس سے متعلقہ دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن