• news

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا 20 رکنی وفد فارن سٹڈی ٹور پر ترکی پہنچ گیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک 20 رکنی وفد ائر کموڈور شعیب اکبر خان کی قیادت میں فارن سٹڈی ٹور پر ترکی پہنچ گیا ہے۔ وفد میں نیشنل وار کورس کرنے والے افسر شامل ہیں۔ یہ افسر پاک آرمی، ائر فورس اور بحریہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وفد میں سول سروس کے ارکان بھی شامل ہیں۔ وفد کو پاکستانی سفارت خانہ میں پاک ترک تعلقات کے بارے میں ایک بریفنگ دی گئی۔ وفد ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کریگا۔ ترکی کی وار اکیڈمی میں وفد کو ترکی کے دفاع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ترکی کے تھنک ٹینک وائس مین سنٹر کا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن