• news

ٹانگیں کب توڑ رہے ہیں، محمود الرشید جب رائے ونڈ آئیں گے، زعیم قادری دونوں مسکراتے ہوئے چلے گئے

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری سے ’’ٹانگیں‘‘ توڑنے کا وقت پوچھ لیا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری اور اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا سامنا ہوا تو محمودالرشید نے پوچھا آپ یہاں ہیں آپ نے تو تحریک انصاف والوں کی ٹانگیں توڑنی ہے کب توڑ رہے ہیں؟ جس پر زعیم حسین قادری نے کہا آپ جب رائے ونڈ آئیں گے تو ٹانگیں بھی ٹوٹ جائیں گی جس پر دونوں مسکراتے ہوئے چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن