• news

مشرف نامی شخص جعلسازی سے میرا پلاٹ ہتھیانا چاہتا ہے، حکومت مدد کرے : روحی بانو

لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئراداکارہ روحی بانونے کہاکہ گلشن جوہرکراچی میں میرا پلاٹ مشرف نامی شخص جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفرکرانے کی کوشش کررہا ہے، حکومت مددکرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدرجنرل ضیاء الحق کے دور میں گلشن جوہرکراچی میں مجھے چار سوگزکا پلاٹ الاٹ ہواتھا۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ اورنہ ہی میں نے کسی بھی شخص کوپاورآف اٹارنی دیا۔ میری وزیراعظم میاں نوازشریف ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے اپیل ہے کہ وہ میری مددکریں۔

ای پیپر-دی نیشن