• news

تھیلسیمیا سے آگاہی کے بارے میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار

لاہور(نیوزرپورٹر)تھلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب تھلیسیمیا پرویونشن پروگرام کے زیر اہتمام تھلیسیمیا سے آگاہی کے بارے میں سیمینار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروگرام میں تھلیسیمیاسے متاثرہ بچے اور ان کے والدین،میڈیکل کی طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تھلیسیمیاکے بچوں نے اس موقع پر رنگا رنگ ٹیبلو پیش کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شبنم بشیر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ٹی پی پی نے تھلیسیمیاکی بیماری اور اس کی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہ دی۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب پی ٹی پی پی کے ذریعے تھلیسیمیاسے بچائو کی مکمل سہولیات جن میں تھلیسیمیا کے کیرئیر کی سکریننگ اور تشخیص قبل از پیدائش ہے فراہم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان سہولیات کے علاووہ پی ٹی پی پی آئندہ آنے والے دنوں میں تھلیسیمیاسے بچائو کا سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرے گا تاکہ تھلیسیمیاکے مریضوں کو تشخیص اور بچائو کی سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن