• news

صرف نوازشریف کا احتساب بدنیتی، اپوزیشن چور نہیں تو ہمارے ساتھ بیٹھے: رانا ثنا

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے پانامہ لیکس معاملے پر اپوزیشن کا مقصد قانون سازی نہیں بلکہ واحد مقصد نواز شریف کو ہٹانا ہے‘اپوزیشن چور نہ ہو تو ہمارے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے، صرف نواز شریف کے خلاف احتساب کی باتیں کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ عمران خان الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں اور الزام تراشی کی سیاست سب کو متاثر کر رہی ہے ، ہم سے وضاحت مانگنے والے پہلے اپنی وضاحت پیش کریں ‘ ملک میں کسی صورت جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی ،عمران خان ناچ گانے کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں ‘تحریک انصاف ناچ گانوں کی بنیاد ر جلسے کرتی ہے‘ رحمان ملک اپنی اور بینظیر بھٹو کی آف شور کمپنیوں کا جواب دیں اور عمران خان یہ بھی بتائیں انکی ہمشیرہ کی آف شور کمپنیوں کی کیا تفصیلات ہیں؟عمران خان وضاحت کریں ذوالفقار بخاری سے ان کا کیا تعلق ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن عمران خان سے پوری قوم سوال کررہی ہے وضاحت کریں ذوالفقار بخاری کے ساتھ کب سے تعلق ہے زلفی کی آف شور کمپنی میں مریضوں کے نام پر آنے والے پیسوں سے کتنی انویسٹمنٹ کی گئی؟ عمران خان نے بے عزت اور بے حیائی والا کلچر فروغ دیا ہے عمران خان وضاحت کریں بہن نے کس طرح کروڑوں روپے کی دبئی میں سرمایہ کاری کی ؟پیپلزپارٹی والے وضاحت تو کریں بینظیر کا نام آف شور کمپنی غلط ہے کہ درست؟ ایک طرف تمام اپوزیشن اکٹھی ہوکر وزیراعظم سے وضاحت کا مطالبہ کرتی ہے لیکن خود وضاحت نہیں دیتی اپوزیشن کا یہ رویہ قابل قبول نہیں‘ ایک فرد واحد کی وجہ سے راولپنڈی کے لوگ شرمندہ ہیں۔ عمران خان کی اولاد یہودیوں میں پل رہی ہے کسی کو طعنے نہیں دینے چاہئے مگر عمران خان کسی کی ذات کے اندر دخل اندازی کرتے ہیں۔ عمران خان کے جلسوں کی کوئی مقبولیت نہیں۔ فیصل آباد کے لوگوں کو کہوں گا پاگل آرہا ہے اس سے ہوشیار رہیں فیصل آباد میں پی ٹی آئی کو فول پروف سکیورٹی جلسے کے لئے دیں گے۔ آن لائن کے مطابق انہوںنے کہا پانامہ لیکس کی نئی قسط نے پورے اپوزیشن والوں کو پاجامہ پہنادیا ہے۔ عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کے نام بھی آف شور کمپنیاں ہیں قوم اس سب کا جواب مانگتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن