افغانستان سے خطرے کی صورت میں جواب کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں :وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پانی وبجلی خواجہ آصف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان سے کسی بھی خطرے کی صورت میں جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے افغان سرحد پر باڑ لگانے کی کوئی تجویز وزارت داخلہ کے زیر غور نہیں ۔ وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سحر کامران کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان بالا میں بتایا افغان سرحد پر سیکورٹی میں بہتری لانے اور دہشت گردوں اور شرپسندوں کے داخلے میں کمی لانے کے لئے پاکستان کئی اقدامات کر رہا ہے۔ آپریشن ضرب عضب سے فاٹا سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا بھی اس کا حصہ ہے۔