• news

اورنج ٹرین: پاک چین معاہدہ خفیہ رکھنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے پاک چین معاہدہ خفیہ رکھنے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دورکنی بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف متعدد درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے منصوبے کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو معاہدہ خفیہ رکھنے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تو اشتر اوصاف نے چیمبر میں ہونے والی سماعت کے موقع پر معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی استدعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن