دوران ملازمت وفات پانے والوں کے بچوں کو مستقل ملازمت دینے کی تجویز زیرغور
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے حکومت کے پیکج میں متوفی ملازم کی تنخواہ اس کی ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل ہونے تک ادا کی جاتی ہے۔ بچوں کی ملازمت بعد ازاں مستقل بھی کردی جاتی ہے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پیکج پر نظرثانی کی گئی ہے جس میں پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں بجٹ کم نہیں ہوا اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تجویز تھی گریڈ ایک سے 16 تک کی مستقل ملازمتیں دی جائیں۔ خالدہ منصور کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہامتوفی ملازمین کے بچوں کو مستقل ملازمت دینے کی تجویز پر بھی حکومت غور کرے گی۔گریڈ ایک سے 12 تک کے ملازمین کی رقم دوگنا کردی گئی ہے۔