• news

افغان خاتون کو ہراساں کرنے پر آئی جی خیبر پی کے نے انسپکٹر کو برطرف کر دیا

پشاور ( بی بی سی) آئی جی خیبر پی کے ناصر خان درانی نے ایک افغان خاتون کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر ایک پولیس افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ منگل کو جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ کے گھمکول مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر ایک افغان خاتون نے آئی جی خیبر پی کے کے نام درخواست میں شکایت کی گئی تھی کہ ایس ایچ اْو پولیس سٹیشن جنگل خیل انسپکٹر غلام مرتضیٰ نے اْس کی بہن کو حبس بے جا میں رکھ کر اْسے ہراساں کیا تھا۔ شکایت کی حقیقت جاننے کے لیے تین مختلف ایجنسیوں کے ذریعے فوری انکوائری کرائی گئی جس میں یہ ثابت ہوگیا کہ مذکورہ انسپکٹر نے مذکورہ افغان خاتون کو غیر قانونی طور پر ایک لڑکے کے ساتھ حبس بے جا میں رکھا اور بعد ازاں اْسے ایک قبرستان میں لے کر جا کر اْنہیں ریپ کرنے کی کوشش کی گئی۔آئی جی نے رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ اْو پولیس سٹیشن جنگل خیل انسپکٹر غلام مرتضے کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن