راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں صاف پانی نہ ملنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار شہری میاں شاہد امین نے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع راجن پور کی بستی حاجی پور اور دوسری بستیوں میں ہزاروں افراد کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور یہ لوگ تالابوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ ان جوہڑوں سے جانور بھی پانی پیتے اور نہاتے ہیںجبکہ بعض اوقات ان جوہڑوں میںمردہ جانور بھی پائے جاتے ہیں۔